اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کو تیار ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دزارک نے کل اخباری نمائندوں سے کہا ہے سکریٹری جنرل برصغیر کے دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کرانے
کو تیار ہیں لیکن وہ ثالثی اسی صورت میں کرسکتے ہیں جبکہ ان ممالک کی جانب سے اس ضمن میں کوئی تجویز سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل دووں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے مسلسل براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔